……کالی اور سفید کاریں نشانہ……

September 18, 2018 12:38 pm0 commentsViews: 10

سرکاری گاڑیاں چھیننے میں ایک ہی گروہ ملوث
وارداتیں کرنیوالے 3کارندوں میں سے 2پینٹ شرٹ اور ایک شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے
بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ گاڑیاں رکھنے والے ہوشیار ہوجائیں ٗ تفتیشی ذرائع نے آگاہ کردیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری گاڑیوں کے چھینے یا چوری کیے جانے کا معاملہ، میئر کراچی اور سندھ اسمبلی کی گاڑیاں چھیننے کی واردات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق میئر کراچی اور سندھ اسمبلی کی سرکاری گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ تین کارندوں پر مشتمل ہے، 3 رکنی گروہ سرکاری گاڑیاں چھیننے کے لیے سفید رنگ کی سوزوکی کار استعمال کرتا ہے، گروہ میں شامل 2 ڈاکو پینٹ شرٹ اور ایک شلوار قمیص میں ملبوس ہوتا ہے، سرکاری گاڑیاں چھیننے والا یہ گروہ عرصہ دراز سے پولیس کی گرفت سے دور ہے، تفتیشی ذرائع نے عوام کو خبردار کرنے کے ساتھ افسران کو جائزہ رپورٹ سے آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ گاڑیاں رکھنے والے افراد ہوشیار ہو جائیں اور اپنی گاڑیوں کو محفوظ بنائیں، جبکہ بلیک اور وائٹ گاڑیوں کے مالک چلتے وقت اردگرد پر بھی نظر رکھیں، کہیں یہ نہ ہو کہ آپ اپنی گاڑیوں سے محروم کر دیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق کار لفٹرز گروہوں نے بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ کو ہدف بنا رکھا ہے، چھینی یا چوری کی جانے والی کاروں میں زیادہ تعداد بلیک کرولا اور وائٹ سوئفٹ کی ہے۔ کاریں سپلائی اور ڈیمانڈ کے مطابق چھینی یا چوری کی جاتی ہیں اور کار لفٹر خریداروں کو 3 گھنٹوں کے نوٹس پر بھی کار فراہم کر دیتے ہیں، تفتیش کاروں کے مطابق گزشتہ ماہ شہر سے 141 کاریں چھینی یاچوری کی گئی ہیں۔