……مےڈیکل میں داخلہ مل جائیگا ……

September 18, 2018 12:38 pm0 commentsViews: 4

لاکھوں روپے بٹورنے والا جعلساز گرفتار
ملزم وقار طلبہ کو این ٹی ایس میں پاس اور داخلہ دلوانے کا بہانہ بناکر لوٹتا تھا
ایک طالبہ ماریہ سے 7لاکھ روپے لئے ٗ مےڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اے آئی جی نے نوٹس لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی، طلبہ کو میڈیکل میں داخلہ دلانے کے بہانے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلساز وقار کو ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کی ہدایت پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلبہ کو این ٹی ایس میں پاس اور میڈیکل میں داخلہ دلوانے کے بہانے پیسے بٹورنے والے جعلساز گروہ کے سربراہ وقار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وقار نے طالبہ ماریہ سے داخلہ دلانے کے بہانے 7 لاکھ روپے لیے تھے، گزشتہ روز میڈیا پر خبر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی شاہراہ فیصل رضوان طارق کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا، پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم وقار کو گرفتار کرکے مزید 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔