احسن خان فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے

September 18, 2018 12:39 pm0 commentsViews: 3

کراچی اور لاہور میں کئی خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں
مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہوئی ہے
لاہور (کلچرل ڈیسک) احسن خان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے۔ انہوں نے لاہور اور کراچی میں کئی خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے جسے وہ بہترین طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں احسن خان نے مستحق بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں کام شروع کرتے ہوئے کئی تعلیمی اداروں کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ احسن خان نے گزشتہ روز اسپیشل بچوں کے اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپیشل بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ احسن خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایسے اداروں کی مدد کرنا ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے جو تعلیم کے ذریعے معاشرے میں بہتری لا رہے ہیں۔