بچیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان عدالتوں میں پیش

September 18, 2018 12:42 pm0 commentsViews: 3

بریگیڈ پولیس نے پنجاب میں بچی اغواء کے ملزمان گرفتار کرلئے، 2 بچیوں کے اغواء میں ملوث ملزم کو الفلاح پولیس نے پکڑلیا
کراچی (کرائم ڈیسک) بریگیڈ پولیس نے بچی اغوا کیس کے ملزمان پنجاب سے گرفتار کرلیے جبکہ 2 بچیوں کے اغوا میں ملوث ملزم کو الفلاح پولیس نے گرفتار کرکے عدالت کے ذریعے جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی کی عدالت میں بریگیڈ پولیس نے کم عمر بچی کے اغوا کے الزام میں گرفتار خاتون سمیت دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے گزشتہ دنوں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے ثبوت عدالت میں پیش کیے، اسی دوران تھانے کی حدود سے بھی کم عمر بچی کے اغوا کی واردات ہوئی، نامعلوم ملزمان بچی کو جہانگیر پارک کے نزدیک چھوڑ کرچلے گئے لیکن ملزمان کی گرفتاری بہاولپور سے کی گئی۔ ملزمان کو جیل بھجوا دیا، ذرائع کے مطابق ملزمان اور مدعی مقدمہ کے درمیان گھریلو چپقلش ہے ملزمان کے خلاف کم عمر بچی بشریٰ کو اغوا کرنے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے۔