افغانستان کے ہاتھوں شکست، سری لنکا ایشیا کپ سے باہر

September 18, 2018 12:42 pm0 commentsViews: 3

ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپین ٹیم سری لنکا ایشیاکپ سے باہر ہوگئی۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد شہزاد اوراحسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔