پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق بڑھ گیا

November 13, 2018 1:14 pm0 commentsViews: 40

ملک کی 80 فیصد سے زائد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے
بلوچستان میں 62 فیصد، سندھ میں 30 فیصد اور کے پی کے میں 15 فیصد لوگ غربت کا شکار، ورلڈ بینک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ فرق ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر اور غریب کے درمیان فرق میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، 80 فیصد سے زائد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ پاکستان میں پانی کی فراہمی، صحت و صفائی اور غربت کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ سنگین صورتحال بلوچستان میں ہے جہاں 62 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ سندھ میں 30، پنجاب میں 13 اور خیبر پختونخوا میں 15 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔