بھارت، مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی ایک دعوتی کارڈ کی قیمت 5 لاکھ روپے

November 13, 2018 1:19 pm0 commentsViews: 149

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کے کارڈ چھپ گئے ہیں اور ایک کارڈ کی قیمت پاکستانی پانچ لاکھ روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں شادی کا دعوت نامہ اب سامنے آگیا اور ایک کارڈ کی قیمت تقریباً پاکستانی پانچ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ ایشا امبانی اور آنند کی شادی اٹلی میں انجام پائے گی۔