کراچی کے مضافات میں غیر متوقع بارش، سپرہائی وے پر قوس قزح کا نظارہ

November 14, 2018 12:22 pm0 commentsViews: 54

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اور حیدرآباد کے درمیان علاقوں میں منگل کو غیر متوقع بارش نے آسمان کی بلندیوں پر قوس قزح کے خوبصورت رنگ بکھیر دیے، ہلکی بارش کے دوران نرم دھوپ کھلنے سے تخلیق ہونے والے اس حسین منظر کو سپرہائی وے پر سفر کرنے والے بیشتر افراد نے دیکھا اس بارش کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی نہیں کی تھی۔