کراچی میں مزید 20 افراد مین ڈینگی وائرس میں مبتلا

November 17, 2018 1:06 pm0 commentsViews: 5

رواں ماہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 265 جبکہ رواں ماہ 138 ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جمعے کو20افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد رواں ماہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد265جبکہ رواں سال1388 ہو گئی ہے لیکن صوبائی محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں اب تک کراچی سے ڈینگی وائر س کے 265افراد اوردیہی سندھ سے 18کیسز سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں رواں سال1471افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب مچھر سے ہی پھیلنے والی بیماری ملیریا سے بھی سیکڑوں شہری متاثر ہوچکے ہیں لیکن ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اعداد وشمار جاری نہیں کیے جاتے۔واضح رہے کہ کراچی میں پہلے ملیریا کی بیماری سامنے آئی جس کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا جس کے بعد مچھروں میں ڈینگی وائرس منتقل ہوا اور شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہونے لگے جب اس کا خاتمہ بھی نہیں کیا جاسکا تو چکن گونیا وائرس یہاں آگیا۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ ایڈیز ایجیپٹی مچھر سے ہی ڈینگی وائرس اور چکن گونیاپھیلا ہے اور یہی مچھر زیکا وائرس بھی پھیلاتا ہے اگر ان مچھروں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آئندہ برسوں میں زیکا وائرس کے بھی پاکستان میں منتقل ہونے کا خدشہ رہے گالیکن ان تمام خدشات کے باوجود صوبائی محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔