پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

November 19, 2018 1:29 pm0 commentsViews: 118

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں اور یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکیجز فراہم کر رکھے ہیں۔