آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل

November 20, 2018 1:57 pm0 commentsViews: 4

مشترکہ مفادات کونسل کا مسئلے سے موثرانداز میں نبرآزما ہونے کیلئے اتفاق
قابل تجدید توانائی کے استعمال اور ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل نے آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلے سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لیے قومی سطح پر وزیراعظم جبکہ صوبائی سطحوں پر متعلقہ وزرائے اعلیٰ کی قیادت میں قومی اور صوبائی ٹاسک فورسز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کے استعمال اور ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے پر مکمل اتفاق پایا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون و انصاف محمد فروغ نسیم، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔