سورج کی حدت کم کرنے کیلئے فضاء سے زمین پر کیمیکل اسپرے کا منصوبہ

November 26, 2018 12:30 pm0 commentsViews: 4

میسا چیوسیٹس (نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ سورج کی حدت کو کم کرنے کے لیے فضا سے زمین کی سطح پر کیمیکل اسپرے کرایا جانا چاہیے، سائنسی جریدے انوائرمنٹل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنس دان کرہ ارض میں پیدا ہونے والے ہولناک موسمی تغیر پر قابو پانے کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، زمین کی سطح پر ایک خاص قسم کا کیمیکل اسپرے کرکے سورج کی دہکتی آگ کو کسی حد تک گل و گلزار بنایا جاسکتا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ آگ اگلتے سورج کی حرارت کو کم کرنا بے حد ضروری ہوگیا، ورنہ سارے گلیشیئر پگھل جائیں گے، ماحولیاتی چکر کا تناسب بگڑ جائے گا، فطرت میں بگاڑ پیدا ہوگا اور یہ زمین اپنے ہی مکینوں کے ہاتھوں تباہ و برباد ہو جائے گی۔