عوام سے لاکھوں کا فراڈ آن لائن کمپنیاں غیرمعیاری اشیاء فراہم کرنے لگیں

November 26, 2018 12:33 pm0 commentsViews: 5

دراز، فوڈ پانڈا اور زمین ڈاٹ کام دنیا کی مشہور کمپنیوں سے خود کو جوڑ کر لاکھوں روپے بٹورنے لگیں
شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن کمپنیوں کو مانیٹر کیا جائے، عوام کا مطالبہ
کراچی( کرائم رپورٹر) آن لائن شاپنگ اور فوڈ پانڈا شہریوں کو غیر معیاری اشیاء فراہم کرنے لگی‘ سینکڑوں شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ شہریوں کا حکومت سے مذکورہ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت شہر قائد کراچی میں چلنے والی دراز ڈاٹ پی کے ‘فوڈ پانبا اور ضمیر ڈاٹ کام آن لائن آرڈر کی بکنگ کے بعد شہریوں کو غیر معیاری کھانے کی اشیاء اور شاپنگ کا سامان فراہم کرنے کی آڑ میں بے وقوف بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مذکورہ کمپنیوں نے دنیا کی مشہور کمپنیوں سے خود کو جوڑ کر اپنی کمپنیوں کے نام سے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے لگی۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق دراز ڈاٹ پی کے آن لائن نامی کمپنی نے آرڈر بک کرانے کیلئے خواتین آپریٹر کی آڑ لے رکھی ہے جس پر شہریوں کو آن لائن شاپنگ میں انتہائی غیر معیاری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں جبکہ شہریوں کاکہنا ہے کہ فوڈ پانڈا کی جانب سے15 منٹ سے 1 گھنٹے کے اندر کھانا فراہم کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر2 گھنٹے تک فراہم کیا جانیوالا کھانا برف کی شکل اختیار کرجاتا ہے اور شکایات کے اندراج کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوتی اور نہ ی رقم واپس کی جاتی ہے جبکہ صوبائی حکومتی سطح پر بھی ان کمپنیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ آن لائن کمپنیاں شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور حکومتی سطح پر ان کو مانیٹر کرنے کیلئے ادارہ قائم کرنا چاہئے۔