سندھ میں 60 ہزار ایڈز کے مریض ہیں

November 27, 2018 11:59 am0 commentsViews: 2

گذشتہ 6 ماہ میں 889 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوئے، عذرا پیچوہو
پولیس اہلکاروں میں بھی ایڈز موجود ہے، سندھ اسمبلی میں بیان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاہے کہ سندھ میں 60ہزار ایڈز کے مریض ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے ایڈ ز کے کنٹرول کے لیے یوسی کی سطح پر کام کیا جارہا ہے۔، بلڈ کی اسکرین نہ ہونے کے باعث لوگوں میں یہ مرض بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں محکمہ صحت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریر ی اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتا یا کہ گزشتہ چھ ماہ میں 889افراد ایڈز کے مرض کا شکارہوئے سیکس ورکرز کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں ایڈز کا مرض موجودہے ،سندھ میں ایڈز کے چھ ہزار آٹھ سوسے زائد رجسٹرڈمریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایڈزکے شکارافراد کی تعداد 36ہزارسے زائد ہوسکتی ہے ،سماجی پابندیوں کے سبب ایڈز پرہرفورم پربات نہیں کی جاتی ،ہم ایچ آئی وی اسکریننگ کیلئے کام کررہے ہیں ۔