یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فون بند ہونگے

November 28, 2018 1:53 pm0 commentsViews: 5

اب صرف پی ٹی اے سے تصدیق شدہ موبائل فون کام کریگا ٗ عوام فوری رجسٹرڈ کروالیں ٗ ہدایت جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل صارفین ہو جائیں ہوشیار، اب صرف پی ٹی اے کے تصدیق شدہ موبائل ہی چل سکیں گے۔ یکم دسمبر سے قبل رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فون بلاک کر دیے جائیں گے۔ پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جاسکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کے لیے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔