سری نگر پر بھارتی گرفت کمزور ہونے لگی ٗ وزیراعظم آزاد کشمیر

November 28, 2018 1:53 pm0 commentsViews:

کشمیریوں کی قربانیوں پر 2019میں یورپی یونین میں سماعت ہوگی ٗ آئےڈیا ز نمائش بڑا ایونٹ ہے
مستقبل میں نواز شریف ملک کو چلائیں گے اور تمام الزامات سے باعزت بری ہونگے ٗ راجہ فاروق حیدر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہاہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں پر2019میں یورپی یونین میں سماعت ہوگی ،کشمیریوں پر نئی بھارتی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سری نگرپربھارتی گرفت کمزورپڑرہی ہے۔ مستقبل میں نوازشریف ملک کوچلائیں گے اوروہ تمام الزامات سے باعزت بری ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی ائیر پورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ آئیڈیاز نمائش ایک بڑا ایونٹ ہے،جس کے انعقاد سے پاکستان کا امیج دنیا بھرمیں بلند ہوگا انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیوں پر2019میں یورپی یونین میں سماعت ہوگی اس موقع پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے اورانہیں بند کرانے کے لیے دباؤ بڑھائیں گے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے انہوں نے کہاکہ ہندوستان جو ظلم کشمیر میں کررہا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کی پناہ گاہ اور امیدوں کا مرکز پاکستان ہے،پاکستان کشمیریوں کی اصل منزل ہے ۔