غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کل سے بلاک ہوجائیں گے بلاکنگ سسٹم فعال ہوگیا

November 30, 2018 12:12 pm0 commentsViews: 37

ملک بھر میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں
تمام موبائل ڈیوائسز نیٹ ورکس پر فعال رہیں گی، نان کمپلائنٹ ڈیوائس کو پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، پی ٹی اے
کراچی (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ کا سسٹم یکم دسمبر سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کا نظام یکم دسمبر 2018ء سے باقاعدہ فعال ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015ء کے سیکشن 96 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کے نظام ڈیوائس آئی ڈیجینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔ اس سسٹم سے پاکستان کے تمام موبائل فون صارفین کو بلاتعطل خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔ تاہم نئے نظام کے بعد تمام ایسی نئی موبائل ڈیوائسز جن کے آئی ایم ای آئی بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں انہیں نان کمپلائنٹ ڈیوائس سمجھا جائے گا اور انہیں پاکستانی حدود میں کہیں بھی رابطے اور خدمات کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکے گی۔