چہرے شناخت کرنے والے کیمرے مرکز نگاہ بن گئے

November 30, 2018 12:16 pm0 commentsViews: 6

دفاعی نمائش میں بین الاقوامی معیار کے سیکورٹی سسٹم کا عملی نمونہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن نے بین الاقوامی معیار کا سیکورٹی سسٹم تیار کرلیا، اسمارٹ سٹی تصور کا عملی نمونہ ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں پیش کیا گیا۔ ایکسپو سینٹر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پرچہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کیمرے سیکنڈ کے دسویں حصے میں ایکسپو سینٹر میں داخل ہونے والوں کے چہروں کی تصویر کھینچ کر مرکزی کنٹرول روم کو بھیج رہے ہیں اس طرح ایکسپو سینٹر میں داخل ہونے والوں کا ان کی تصاویر کے ساتھ ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں اس ریکارڈ کے ذریعے مطلوبہ فرد تک باآسانی پہنچا جاسکے گا۔