100 سال پرانی شراب کی ایک بوتل 20 کروڑ روپے میں فروخت

December 1, 2018 11:43 am0 commentsViews: 9

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو دنیا بھر میں نایاب ہیرے، پینٹنگ، لباس، گھڑیاں اور گاڑیاں مہنگے دام فروخت ہوتی ہیں، انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں پہلی بار قدیم شراب کی بوتل 20 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی، یہ پہلا موقع نہیں جب شراب کی کوئی بوتل اتنے مہنگے دام فروخت ہوئی ہو، گزشتہ ماہ ہی برطانیہ کے شہر ایڈن برگ میں شراب کی ایک بوتل 14 کروڑ روپے سے زائد کی فروخت کی گئی، امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے رپورٹ میں بتایا کہ شراب کی یہ بوتل لندن کے ایک نیلام گھر میں فروخت کی، اس بوتل میں 92 سال قبل بنائی گئی شراب تھی، جسے 32 سال پہلے انتہائی خوبصورت اور نفیس بوتل میں ڈالا گیا تھا۔