عالمی ہاکی ٹورنامنٹ ‘پاکستان کا پہلا ٹاکرا آج جرمنی سے ہوگا

December 1, 2018 1:58 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جاری ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج جرمنی کیخلاف میچ سے کررہی ہے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان13 ویں اور جرمنی کی چھٹی پوزیشن ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ بار مقابلہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے پانچ میں کامیابی سمیٹی جبکہ تین میں جرمنی فتح یاب رہا۔