پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تحت کل سے نویں باراکوڈ مشق شروع ہوگی

December 3, 2018 12:19 pm0 commentsViews: 32

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے مورخہ 4سے 6دسمبر تک نویں بارا کوڈا مشق کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق یہ مشق سمندر میں تیل کے پھیلا ؤکو روکنے کے لئے ہر سال منعقد کی جاتی ہے ۔اس سال اس مشق میں دس ممالک کے 2 0نمائندے بھی پہلی دفعہ شرکت کریں گے ۔اس مشق میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے علاوہ پاکستان نیوی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈ ۔ پاکستان ریفائنری ۔نیشنل ریفائنری کے علاوہ دیگر متعلقہ ادارے بھی اس میں شریک ہوں گے ۔