روپے کی قدر میں مزید کمی کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے‘ ماہرین

December 3, 2018 12:23 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی ماہرین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6.5 فیصد سے زیادہ مزید کمی کے ملک کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اورعوام کیلئے مہنگائی کا سیلاب امڈ آئیگا۔ حکومت کے پہلے100 دن کے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تقریباً14 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔