میری ٹائم سیکورٹی کی بار کوڈ مشق آج سے شروع ہوگی

December 4, 2018 12:13 pm0 commentsViews: 2

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے نویں بارا کوڈا مشق کاآغاز آج (منگل) سے ہوگا ،جو6دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق یہ مشق سمندر میں تیل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔اس سال اس مشق میں دس ممالک کے20نمائندے بھی پہلی دفعہ شرکت کریں گے۔اس مشق میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے علاوہ پاکستان نیوی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی۔پاکستان کوسٹ گارڈ۔ پاکستان ریفائنری۔نیشنل ریفائنری کے علاوہ دیگر متعلقہ ادارے بھی اس میں شریک ہوں گے۔