70سال کی عمر تک پہنچنے تک کام کرنا چاہتی ہوں ٗ کرینہ کپور

December 4, 2018 12:22 pm0 commentsViews: 1

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ 70 سال کی عمر میں پہنچنے تک مختلف چیزیں کرنا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں صرف مواد کو ترجیح دی جاتی ہے اور معیاری اور دلچسپ مواد چاہے وہ ویب ہو، سنیما، اسٹیج یا ریڈیو ہو کا حصہ بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آج کے دور میں اداکار اور فنکار مواد کا ایک اہم حصہ اور معاون ہوتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں کوشش کر رہی ہوں۔