اجے دیوگن نے کاجول کو عمر رسیدہ قرار دیدیا

December 4, 2018 12:22 pm0 commentsViews: 9

میرا نہیں تمہارا بڑھاپا ہے ٗ کاجول نے شوہر کو خاموش کرادیا
کافی ود کرن کی نئی قسط کے پرومو میں دلچسپ نوک جھونک
ممبئی (نیٹ نیوز) اداکار اجے دیوگن نے کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا۔ کافی ود کرن کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی اجے دیوگن اور کاجول نے بطور مہمان شرکت کی۔ جاری کردہ پرومو میں اجے دیوگن نے کاجول سے متعلق انکشاف کیا کہ مسئلہ صرف تصاویر بنانے کا نہیں بلکہ مسئلہ مسلسل تین گھنٹے تک ان تصاویر کو ایڈٹ کرکے پوسٹ کرنا ہے اور یہ سب کچھ کاجول نے اپنی زندگی میں پہلے نہیں کیا لیکن اب مجھے نہیں پتا کہ بڑھاپے میں وہ یہ کیوں کر رہی ہیں۔ اس بیان کے ردعمل میں کاجول نے تنگ آکر جواب دیا کہ بڑھاپا میرا تو نہیں ہے تمہارا بڑھاپا ہوگا۔ شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے اجے دیوگن سے سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا جھوٹ ہے جو فلم نگری سے جڑی شخصیات بولا کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں اجے دیوگن نے کہاکہ میں اپنی اہلیہ سے محبت کرتا ہوں۔