پونے 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت

December 4, 2018 12:26 pm0 commentsViews: 2

متحدہ کے مفرور بابر غوری سمیت 3 رہنماؤں کے اشتہارات جاری
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف، رؤف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے
مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی، نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں جواب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری سمیت3 افراد کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات دے دیئے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری جاوید حنیف اور دیگر کیخلاف پونے تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف‘ رؤف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔ اشتہار دے دیا گیا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کی جائینگی۔