ڈالر مہنگا، فضائی کمپنیوں نے بھی کرائے بڑھا دیے

December 5, 2018 11:10 am0 commentsViews: 4

کراچی (کامرس رپورٹر) پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز نے بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے کرائے میں مقامی سطح پر 500 سے 700 روپے اور انٹرنیشنل روٹس پر 10 سے 20 ڈالر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کچھ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ساتھ دیگر ایئر لائنز نے بھی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 3 دسمبر سے کرائے بڑھا دیے ہیں اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کا موقف ہے کہ مختلف روٹس پر معمولی فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے مقامی سطح پر اس کی شرح صرف 500 سے 700 روپے تک ہے۔