نکاح پر نکاح کیس میرا کو دوبارہ نوٹس جاری 7دسمبر تک جواب طلب

December 5, 2018 11:10 am0 commentsViews: 5

لاہور (کلچرل ڈیسک) مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ میرا سے 7 دسمبر تک دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ منگل کو کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ ہدایت اللہ نے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران عتیق الرحمن کے وکیل نے دلائل دیے لیکن اداکارہ میرا کی جانب سے کوئی جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔ عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔