پریانیکا اور نک جونس شادی کی پہلی تصویر منظر عام پرآگئی

December 5, 2018 11:17 am0 commentsViews: 10

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس کی شادی کے بعد پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں، جوکہ جودھ پور ایئر پورٹ سے روانگی کے موقع پر لی گئی ہیں۔ نوبیاہتے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پریانکا نے سی گرین ساڑھی جبکہ نک جونس نے خاکی رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ پریانکا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی، تقریب میں دلہن اور دولہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جبکہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔