راکھی ساونت کی شادی

December 5, 2018 11:17 am0 commentsViews: 5

ماہرہ اور فواد خان بھی شرکت کریں گے
شادی 31دسمبر کو لا اینجلس میں ہورہی ہے
سوشل مےڈیاپر شادی کے حوالے سے بحث جاری ہے
ممبئی (نیٹ نیوز) راکھی ساونت سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، تاہم میڈیا میں ان دنوں یہ بحث جاری ہے کہ کیا راکھی ساونت کی شادی میں اداکارہ ماہرہ اور فواد خان بھی شرکت کریں گے۔ راکھی ساونت دیپک کلال کے ساتھ 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔ پاکستان کے متنازع سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے چند روز قبل ایک وڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ راکھی ساونت نے انہیں اپنی شادی میں نہ صرف مدعو کیا ہے بلکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹس بھی بھجوائے ہیں، شادی میں پاکستان کے بڑے اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں فواد خان اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔