آج صبح ناگن چورنگی پر جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

December 5, 2018 11:21 am0 commentsViews: 10

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ناگن چورنگی کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی‘ تفصیلات کے مطابق سرسید تھانہ کی حدود ناگن چورنگی علی اکبر اسکول کے قریب واقع جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی‘ اطلاع ملنے پر فائر بڑیگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان کا واقع رونما نہیں ہوا۔