منگھو پیر میں مکان کے باہر پھینکا گیا کریکر دھماکے سے پھٹ گیا

December 5, 2018 11:21 am0 commentsViews: 2

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٗمذکورہ پلاٹ پر تنازعہ چل رہا ہے ٗ ایس ایس پی ویسٹ
کراچی( کرائم رپورٹر) منگھو پیر تھانے کی حدود منگھو پیر نورانی ہوٹل کے قریب واقع مکان کے باہر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم خوف وہراس پھیل گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ 600 گز پر مشتمل مکان میں حمیدہ نامی خاتون رہائش پذیر ہیں۔ پلاٹ پر کچھ دکانیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ مذکورہ پلاٹ کچھ سال قبل خریدا گیا تھا۔ حمیدہ نامی خاتون اور عبدالغفور نامی شخص کے مابین پلاٹ پر جھگڑا چل رہا ہے جبکہ عبدالغفور کی فیملی بھی عقب میں مقیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ پر نامعلوم شخص نے دیسی ساختہ ہلکی نوعیت کا بم پھینکا۔ ایسا لگتا ہے کہ ملزمان نے خوف پھیلانے کیلئے ایسا کیا۔