بارہویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

December 5, 2018 11:21 am0 commentsViews: 22

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف کریکولم کی میٹنگ میں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔ نئے نصاب میں ثقافت، ورثہ، شہری تعلیم اور لائف اسکلز کا مواد شامل ہوگا اور بچوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔