ہندو برادری کا رینجرز کی جانب سے سیکورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد

December 5, 2018 11:29 am0 commentsViews: 7

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ خیرپور میرس کے علاقے چونڈکو میں واقع پنچایتی مندر کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا جہاں تقریبا500سے زائد زائرین اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں ، اس سلسلے میں مندر کی جانب سے آنے اور جانے والے راستوں ، کمروں ، ہالوں اور فرش کی مرمت کے علاوہ مندر کے اندرونی اور بیرونی حصے میں رنگ و روغن اور صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ، ہندو کمیونٹی نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مندر کی اس تزئین و آرائش کے کام پر شکریہ ادا کیا اور ہندو برادری کے مذہبی تہواروں کے موقع پر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی اقدامات پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔