دکان میں آگ لگنے سے سامان جل گیا

December 5, 2018 11:34 am0 commentsViews: 7

کراچی( کرائم رپورٹر) گارڈن کے علاقے البیلہ چوک کے قریب رہائشی عمارت کے نیچے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو خالی کرادیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ‘فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔