انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار

December 5, 2018 11:34 am0 commentsViews: 5

کراچی( کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی قیمت پر دباؤ منگل کو بھی برقرار رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت لین دین کے آغاز پر 75پیسے کمی سے137.10 روپے کی سطح پر آگئی ایک موقع پر ڈالر 50پیسے مہنگا بھی ہوا اور قیمت 138.34 تک بھی بلند ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت137.79 روپے پر بند ہوئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید137.50 روپے اور قیمت فروخت138 روپے پر بد ستور برقرار رہی۔