سکھن میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانے سیل‘5 گرفتار

December 5, 2018 11:34 am0 commentsViews: 11

کراچی( کرائم رپورٹر)سکھن کے علاقے میں پولیس نے غیر قانونی مذبحہ خانے سیل کرکے5 افراد گرفتار کرلئے۔ جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت اور ٹرک تحویل میں لے لیا ‘پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے جانوروں کو ذبح کرکے مضر صحت گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔