فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

December 5, 2018 11:42 am0 commentsViews: 10

کراچی( کامرس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 12ڈالرز کا اضافہ ہوا سونے کی فی اونس قیمت1240 ڈالرز کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت150 روپے اضافے سے64350 روپے‘ دس گرام سونے کی قیمت128 روپے اضافے سے55170 روپے رہی۔