برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری

December 5, 2018 11:42 am0 commentsViews: 2

مانچسٹر( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کے کسی وزیراعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں 11 دسمبر کو پارلیمنٹ میں بحث کا آغاز ہورہا ہے جبکہ وزیراعظم تھریسامے پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو مکمل لیگل ایڈوائس نہیں دی جس پر پارلیمنٹ کے ہونیوالے اجلاس میں 293 کے مقابلے میں 311 ممبران کی اکثریت سے ممبران اسمبلی کی قرار داد کا احترام نہ کرنے پر وزیراعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کرنے کی حمایت کی۔