وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی

December 5, 2018 11:46 am0 commentsViews: 4

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل نے خط کی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ پاکستان سے افغان امن کیلئے مکمل حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق خط میں واضح کیا گیا ہے کہ افغان امن میں پاکستان کی مدد پاک امریکہ شراکت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنی پر طالبان کے ٹھکانے نہ بننے دے۔