ایم کیو ایم سے قبضہ گیروں کا قبضہ جلد ختم ہوگا ‘ فاروق ستار

December 6, 2018 11:09 am0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فیصل رفیق کی بنیادی رکنیت خارج کرنا ایک شرمناک عمل ہے‘ نظریاتی کارکن ایم کیو ایم میں موجود ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے ۔تحریک سے مخلص کارکنان کو بنیادی رکنیت سے خارج کرنا باعث شرم ہے۔ ایم کیو ایم سے قبضہ گیروں کا قبضہ جلد ختم ہوگا۔ جلد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے اور جس کے بعد ایم کیو ایم نظریاتی کارکنان کی ایم کوایم نظر آئیگی۔