معیشت بہتر ہونے میں 2 سال لگیں گے، وزیر خزانہ

December 6, 2018 11:09 am0 commentsViews: 6

موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کا برا حال تھا، کچھ مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اسد عمر
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری میں دو سال لگیں گے‘ سابق حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے نقصان ہور ہاہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کا برا حال تھا۔ پچھلے سال دسمبر سے روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔ کچھ مشکل فیصلے کرلئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے دو لاکھ روپے سے زائد آمدنی والوں پر ٹیکس لگایا۔ غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا‘ 70 فیصد غریب صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی۔