بابری مسجد کی شہادت کو 26برس مکمل ٗ امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ

December 6, 2018 11:26 am0 commentsViews: 5

بھارتی شہر ایودھیا میں سولہویں صدی کا عظیم شاہکار ہزاروں ہندوؤں کا نشانہ بنا تھا
آج 6دسمبر کے دن بھارتی ہندو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہے
6دسمبر 1992کو شہادت کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے تھے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج26 برس مکمل ہوگئے اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ بھارت کے شہر ایودھیا میں 6 دسمبر1992 ء کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کردیا تھا۔ مسجد کی شہادت کو آج 26برس مکمل ہوگئے ہیں 26برس قبل1992 ء کو6 دسمبر کے ہی دن بھارت کے ہزاروں انتہا پسند ہندوؤں نے تاریخی بابڑی مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو ہر برس6 دسمبر کو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہے۔ بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا۔1928 کو انتہا پسندوں ہندوؤں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی ہے۔ سال1949 ء میں مسجد متنازع قرار دے کر بند کروادی گئی۔