کترینہ کیف نے رنبیر سے تعلق کے خاتمے کو نعمت قرار دے دیا

December 6, 2018 11:37 am0 commentsViews: 5

اپنی پوری زندگی کو مختلف زاویئے سے دیکھنے کا موقع ملا
تعلق ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اداکارہ
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو نعمت اور پچھتاوے کو بے کار جذبہ قرار دے دیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ووگ میگزین کو انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہ میں نے خود پر بھرپور توجہ دی ہے اور جب آپ اپنے اوپر توجہ دیتے ہیں تو اکثر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود کو نہیں جانتے‘ میں اب رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو ایک نعمت کے طور پر دیکھتی ہوں کیوں کہ اس سے مجھے خود کو اپنی پوری زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھتاوا بیکار ترین جذبہ ہے اور انہیں زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیوں کہ زندگی گلزار ہے۔