بھارت خواتین کیلئے خطرناک ترین ملک‘ پاکستان امریکہ ٹاپ ٹین

December 6, 2018 11:37 am0 commentsViews: 4

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کیلئے خطرناک ممالک میں بھارت پاکستان سے بدتر‘ امریکہ بھی10 ملکوں میں شامل ہے۔ سال2018 کے اختتام پر بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن نے2018 ء میں خواتین کیلئے خطرناک ترین ثابت ہونیو الے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ ٹی آر ایف کے سروے کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون زندگی میں کبھی نہ کبھی جنسی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 2018 میں خواتین کیلئے خطرناک ترین ثابت ہونے والے ممالک میں بھارت سرفہرست ہے۔ سروے کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی‘ جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں۔