کراچی میں دکانیں توڑنے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نوٹس جاری

December 6, 2018 11:47 am0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لی مارکیٹ کے 172 دکانداروں کی ممکنہ انہدام کے خلاف درخواست پر کے ایم سی اور دیگر حکام کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ایمپریس مارکیٹ جیسی مارکیٹ ہے، غیر قانونی دکانیں ہوں گی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو لی مارکیٹ کے 172 دکانداروں کی ممکنہ انہدام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کے ایم سی کو لی مارکیٹ کی 172 دکانیں توڑنے سے روکا جائے۔