کراچی والے سردی کا مزا لینے کے لیے تیار ہو جائیں

December 6, 2018 11:47 am0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہری سردی کا مزا لینے کے لیے تیار ہو جائیں، شہر کا درجہ حرارت مزید گر گیا۔ بدھ کو صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ ہوا، درجہ حرارت میں مزید کمی کی وجہ سے موسم خشک ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہا۔ دوپہر کو سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہوئیں، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک، رات میں خنکی، صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔