پی آئی اے ٹاؤن شپ تجاوزات قائم کرنے والوں سے مشینری کا کرایہ لیا جائے گا

December 6, 2018 11:47 am0 commentsViews: 14

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجاوزات کے خاتمے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی، رہائشی علاقے ٹاؤن شپ میں مقیم ملازمین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پی آئی اے ٹاؤن شپ میں بھرپور آپریشن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ جنرل منیجر انڈسٹریل ریلیشن کی جانب سے جاری تنبیہ کے مطابق ٹاؤن شپ میں رہنے والے ملازمین اپنے فلیٹس اور گھروں کے سامنے سے تمام قبضہ اور تجاوزات ختم کر دیں، ملبہ خود ٹاؤن شپ کی حدود سے باہر پھینکیں، 7 دسمبر کو کارروائی شروع کی جائے گی اور ملبہ اٹھانے اور مشینری کے اخراجات ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹے جائیں گے۔