وزیراعلیٰ سندھ کابینہ کے ہمراہ آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے

December 6, 2018 11:51 am0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھر میں قحط کی صورتحال، سندھ کابینہ حرکت میں آگئی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج کابینہ ارکان کے ہمراہ تھرپارکر پہنچیں گے۔ سندھ کابینہ کے ارکان میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگر شامل ہوں گے، مراد علی شاہ تھرکول میگا منصوبہ کاجائزہ لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان کو اینگروکول کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی وزیراعلیٰ سندھ تھر قحط کے حوالے سے بھی بریفنگ لیں گے۔