وفاقی حکومت کا 4 محکموں کی جگہ ایک محکمہ بنانے پر غور شروع

December 6, 2018 11:51 am0 commentsViews: 2

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے صنعتکاروں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت اور انتظامی دشواریوں کو کم کرنے کے لیے 4 وفاقی محکموں ٹیکسٹائل، کامرس، انڈسٹری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کا باہمی انضمام کرکے ایک وفاقی محکمہ بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ابتدائی جانچ کے بعد ان چاروں محکموں کو یکجا کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان محکموں کو ایک کرکے ایک ہی وفاقی سیکرٹری تعینات کیا جائے گا۔